ابنا: افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی کے سات اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے مشرقی صوبے کنڑ منگور کے قریب واقع بانبل کے علاقے میں افغان نیشنل آرمی کے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ اس ترجمان کے بقول طالبان نے اسی طرح آج صبح برمل کے علاقے میں حملہ کرکے افغان نیشنل آرمی کے دو افراد کو ہلاک اور تین دیگر کو زخمی کردیا۔ابھی تک طالبان کے اس دعوے کی کسی نے تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب صوبے سرپل میں ہونےوالی ایک جھڑپ میں افغان پولیس کے تین اہلکار اور طالبان گروہ کے دو افراد مارے گئے ہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبے نیمروز کے ایک علاقے میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں کا انکشاف کیا گیا ہے جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 477095
افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی کے سات اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔